ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کوکراجھار حملے کی سبھی پہلوؤں سے جانچ جاری:راج ناتھ سنگھ

کوکراجھار حملے کی سبھی پہلوؤں سے جانچ جاری:راج ناتھ سنگھ

Mon, 08 Aug 2016 19:49:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آسام کے کوکراجھار میں 5 ؍اگست کو دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حملے کے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور سیکورٹی فورسز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس واقعہ میں شامل دہشت گردوں کی جلد تلاش کرے تاکہ انہیں سخت سزا دی جا سکے۔کوکراجھار میں دہشت گردانہ حملے پر لوک سبھا میں اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اس حملے کے خلاف سخت کارروائی کی۔حملے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔راج ناتھ نے کہاکہ حملے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے قریبی رشتہ داروں کو 5-5 لاکھ روپے،شدیدزخمیوں کو 1-1 لاکھ روپے اور معمولی طورپر زخمیوں کو 20-20ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے آسام حکومت اور سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عسکریت پسندانہ کاروائی میں ملوث دہشت گردوں کو جلد سے جلدڈھونڈ نکالنے اور ان کو اس سنگین جرم کے لیے سخت سے سخت سزا دینے میں مدد کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حملے کے تناظر میں ایک مجرمانہ معاملہ کوکراجھار پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے اور حملے کے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔راج ناتھ نے بتایا کہ 5 ؍اگست 2016کودہشت گردوں نے کوکراجھار کے بالاجان تین علی کی ہفتہ واری مارکیٹ پرحملہ کیا۔صبح ساڑھے گیارہ بجے عسکریت پسند فوج کی وردی میں آئے اور ہفتہ واری مارکیٹ میں جمع ہوئے لوگوں پرحملہ بول دیا۔


Share: